the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بین الاقوامی تحقیقی جریدے "ڈائی بیٹیس" میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں پھلوں میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم کے اندر انسولین جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں اور امراضِ قلب اور دیگر جان لیوا بیماریوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتےہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک کے ماہرین کے مطابق سرخ انگوروں میں ٹرانس ریس وریٹرل اور نارنجیوں میں ہیسپریٹن نامی مرکبات پائے جاتے ہیں یہ دونوں مرکبات شوگر، موٹاپے



اور امراضِ قلب کو روکتے ہیں اور ان کے مریضوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

تجربے کے لیے ماہرین نے 18 سے 80 سال تک کے 32 مریضوں پر ان دونوں مرکبات کو آزمایا جن کا وزن زیادہ تھا اور وہ موٹاپے کی طرف جارہے تھے۔ انہیں 8 ہفتوں تک دونوں پھلوں کے مرکبات کھلائے گئے اور اس دوران ان کے خون میں شوگر کا لیول اور دل کی شریانوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 8 ہفتے بعد جن لوگوں کو نارنجی اور سرخ انگوروں کے اجزا کھلائے گئے ان کے دل کی شریانوں میں بہتری، خون کا تیز بہاؤ اور شوگر اور انسولین کی کیفیت بہتر ہوئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.